ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں کیا بڑی تبدیلی کر دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطوں کی مشہور سائٹ ہے جس کے نئے ورژن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کرکے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

میٹا جو ہر کچھ دن بعد واٹس ایپ کو صارفین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کے لیے مثبت تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اب اس نئی تبدیلی کو متعارف کرایا ہے جو فی الحال آزمائشی دور سے گزر رہی ہے تاہم جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

واٹس ایپ سے متعلق ایک ویب سائٹ نے اس کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں ایموجی کی اقسام کی ایک بار کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گف اور اسٹیکروں تک رسائی آسان بنائی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیولپر ابھی اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں پلے اسٹور پر موجود ہے۔ تاہم مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈروئڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں