19.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چیٹنگ کے دوران اشتہارات دکھانے کا منصوبہ، واٹس ایپ نے حقیقت بیان کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے چیٹنگ کے دوران اشتہارات دکھانے کے منصوبے کی حقیقت بیان کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز کی اُس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنی آمدنی بڑھانے کیلیے اشتہارات دکھانے کا پلان بنا رہی ہے۔

فائننشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ واٹس ایپ ٹیم نے ایک میٹنگ کے دوران چیٹنگ میں اشتہارات دکھانے پر تبادلہ خیال کیا لیکن اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: واٹس ایپ نے یوٹیوب طرز کا فیچر پیش کر دیا

رپورٹ کے مطابق میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ جو صارفین اشتہارات سے بچنا چاہتے ہیں اُن کیلیے سبسکرپشن فیس رکھی جائے۔

یہ نیوز آرٹیکل شائع ہوتے ہی صارفین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے حقیقت بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ فائننشل ٹائمز کی رپورٹ جھوٹی اور بے بنیاد ہے، ہم ایسا کچھ نہیں کرنے جا رہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کو میٹا کی جانب سے 2014 میں بڑی ڈیل کے تحت 19 بلین ڈالر کے عوض خریدا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں