تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا آپ کے موبائل پر بھی واٹس ایپ بند ہوگیا؟

واشنگٹن : معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی ونڈوز فون میں کام کرنا بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 2019 کے اختتام کے ساتھ ہی فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز فونز کی سپورٹ ختم کردی اور اب مذکورہ فونز میں واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سال 2020 کا آغاز ہوتے ہی تمام ونڈوز فونز میں واٹس ایپ نے چلنا بند کردیا۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے گزشتہ برس ہی اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ 2020 آغاز ہوتے ہی ونڈوز فونز کے لیے واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور گزشتہ شب ان فونز کی سپورٹ ختم کردی گئی۔

نئے سال کے آغاز سے ہی ونڈوز فون واٹس ایپ کی سپورٹ سے محروم ہوگئے ہیں تاہم ممکن ہے کہ بعض فونز پر اب بھی واٹس ایپ چل رہا ہو لیکن ان پر بھی واٹس ایپ جلد ہی بند ہوجائے گا۔

جن افراد کے پاس ونڈوز فون تھے اب انہیں ونڈوز فونز کی جگہ اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے، آئی فون آئی او ایس 9 یا اس سے کے بعد کے ورژن، کائی او ایس 2.5.1 وغیرہ پر کام کرنے والے فونز کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق ونڈوز فونز میں اب وہ اہلیت نہیں رہی جو مستقبل میں اس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے لیے ضروری ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین میں سے چند کروڑ افراد کو ہی متاثر کرسکے گا کیونکہ بیشتر افراد اب اینڈرائیڈ یا آئی فون استعمال کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -