تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ کے سسٹم میں‌ بڑا سیکیورٹی نقص سامنے آگیا، لاکھوں‌ صارفین نشانے پر

سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے سائبر سیکیورٹی ماہرین نے واٹس ایپ کے سستم میں ایک اور نئی خامی کی نشاندہی کردی۔

سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے سسٹم میں موجود اس خامی کا کوئی بھی شخص فائدہ اٹھا کر صارف کے آخری آن لائن اسٹیٹس کو دیکھ سکتا اور بغیر اجازت کسی کا بھی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔

کاروباری جریدے فوربز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ماہر لوئس مارکوئز نے بتایا کہ واٹس ایپ کے سیکیورٹی سسٹم میں ایک خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی صارف ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کوڈ نہ صرف آسانی سے حل کرسکتا ہے بلکہ وہ استعمال کنندہ کے اکاؤنٹ کو آسانی سے ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان اور روزے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے واٹس ایپ کی زبردست سروس

انہوں نے بتایا کہ ٹوفیکٹر کوڈ اگر متعدد بار درج کیا جائے تو واٹس ایپ اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لیے بند ہوجاتا ہے، جس کے بعد ہیکرز واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ نیا ای میل ایڈریس بنا کر سپورٹ ٹیم کو بذریعہ ای میل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

تحقیقی ماہر نے بتایا کہ واٹس ایپ سپورٹ ٹیم کسی تصدیق کے بغیر موصول ہونے والی ای میل پر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیتی ہے۔ یہ سب کرنے کے لیے ہیکر کو صرف آپ کا موبائل فون نمبر درکار ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے ہیکرز کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے مگر آپ اکاؤنٹ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میسجز کلک کرنے پر واٹس ایپ ہیک، اکاؤنٹ بند ہونے کی شکایات

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے بتایا کہ اس نقص کی وجہ سے ہیکرز کسی بھی صارف کے آخری آن لائن اسٹیس کا وقت اور تاریخ بھی جان سکتے ہیں، خواہ اس کو اُس نے خفیہ رکھا ہو‘۔

Comments

- Advertisement -