تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ کے دس ‘خفیہ’ مگر کارآمد فیچرز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کی 10 ایسی ٹرکس جن سے آپ خوب مستفید ہوسکتے ہیں بشرط یہ کہ آپ ان کے بارے میں جانتے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن ہے،جس کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے تاہم بہت کم افراد اس میں موجود ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں،جس سے اس ایپ کے استعمال کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے، ہم یہاں آپ کو ایسی ہی 10 ٹرکس کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیں۔

1-ہینڈز فری وائس مسیجز

اگرچہ واٹس ایپ کے مشہور فیچر میں سے ایک وائس میسج ہے، لیکن بہت سارے صارفین کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ آپ ہینڈ فری بھی وائس میسجز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق آگر آپ مائکرو فون آئیکن کو دبا کر سوائپ اپ کرتے ہیں تو اس سے آپ آسانی سے اپنا وائس میسج ریکارڈ کر کے بھیج سکتے ہیں۔

2-اہم پیغامات کو بک مارک کریں

واٹس ایپ میں سرچ فنکشن موجود ہونے کے باوجود پرانے مسیجز کو ڈھونڈنے کی کوشش کرنا مشکل ہوسکتا ہے، شکر ہے کہ پیغامات کو بک مارک کرنے کا ایک طریقہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکتے کہ آپ انہیں مستقبل میں آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اسٹار میسج فنکشن کا استعمال کر کے اہم پیغامات کو بک مارک کرسکتے ہیں جو آپ آسانی سے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔

3- اسٹیٹس بدلتے رہنا

واٹس ایپ پر اسٹیٹس ایک ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے آپ بیک وقت اپنی سرگرمی سے متعلق سب کو بتا سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے وضاحت کی ہے کہ آپ ایپلی کیشن میں موجود آپشن پر اپنے اسٹیٹس کو سیٹ کرسکتے ہیں یا جو بھی آپ سرگرمی کر رہے ہوں اس سے متعلق اسٹیٹس لگا سکتے ہیں۔ایسا کرنے کے لیے آپ سیٹنگز پر جائیں اپنا نام پر کلک کریں اور اسٹیٹس کے لیے پہلے سے موجود آپشن کا انتخاب کریں۔

4- موبائل استعمال کیے بغیر آن لائن رہنا

آفس میں کام کے دوران اسمارٹ فون پر بار بار میسجز دیکھنا آپ کے لیے پریشانی پیدا کرسکتا ہے،لیکن شکر ہے کہ فون کو استعمال کیے بغیر میسجز کو چیک کرنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔واٹس ایپ نے کہا کہ واٹس ایپ ویب ڈیسک ایپ ڈاؤن کریں اور اپنے کمپیوٹر سے واٹس ایپ پیغامات، تصاویر اور جی آئی ایف (GIF) بھیجیں۔

5- اسٹیکرز کا استعمال

اگرچہ بہت سے لوگ اپنے پیغامات میں ایموجی کا استعمال کرتے ہیں،لیکن اسٹیکرز آپ کی گفتگو کو مزید دلچسپ کرنے کے لیے کام آسکتے ہیں۔واٹس ایپ کے عمومی سوالنامہ میں آپ مزید اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ معلوم کرسکتے ہیں۔

6- دوست کو پتہ چلے بغیر مسیج پڑھنا

آپ کو کوئی دوست واٹس ایپ پر میسج بھیجتا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ مسیج بھی پڑھ لیں اور بھیجنے والے کو اس کا پتہ بھی نہ چلے کہ آپ نے مسیج پڑھ لیا ہے، شکر ہے کہ اس طرح کا فیچر موجود ہے جس سے آپ میسج بھی پڑھ لیں گے اور بلیو ٹک بھی نہیں آئے گا۔

7- خاص دوست کی چیٹ کو پن کرنا

کسی خاص دوست یا گروپ سے بات کرنی ہے یا جن سے آپ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں ان کی چیٹ کو سب سے پہلے دیکھنے کے لیے ان کی چیٹ پر آگے نمبر کو دیر تک دبائے رکھیں اور پن کا ایک نشان آئے گا اس پر کلک کر دیں تو آپ کی ان کی چیٹ ہمیشہ سب سے پہلے ملے گی۔

8- اپنے گروپس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کریں

کیا آپ کسی دوست سے گروپ کا نام تبدیل کرنے یا گروپ فوٹو تبدیل کرنے سے ناراض ہوئے ہیں؟ اگر ہاں تو اب اس کی ضرورت نہین کیونکہ واٹس اپپ نے کہا کہ آپ گروپ کی ترتیب کو تبدیل کرسکتے ہیں تاکہ صرف منتظمین کو ہی گروپ کی معلومات کو تبدیل کرنے کی اجازت ہو، ایسا کرنے کے لیے اپنے گروپ کے نام پر کلک کریں اور گروپ سیٹنگز میں جا کر گروپ کی معلومات میں ترمیم کریں۔

9- معلوم کریں آپ کس سے زیادہ بات کرتے ہیں

اگر آپ نے کبھی سوچا ہے کہ واٹس ایپ پر آپ کا پسندیدہ شخص کون ہے تو،آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ یہ معلوم کرنا بالکل آسان ہے۔آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کو سب سے زیادہ پیغامات کس نے بھیجے، اس کے لیے سیٹنگز میں ڈیٹا، اسٹوریج کا استعمال، اور رابطہ منتخب کریں۔

10-کون آپ کو گروپس میں شامل کرتا ہے

اگرچہ گروپ چیٹ آپ کے دوستوں اور فیملی کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک مفید طریقہ ہے،لیکن آپ کو کوئی ایسے گروپ میں شامل کر لے جس سے آپ کو پریشانی ہو۔واٹس ایپ نے حال ہی میں کسی دوسرے کی جانب سے آپ کو گروپس میں شامل کرنے کا فیچر ختم کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -