اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کسی بھی واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کو کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو پسند آگئی ہے اور آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ نے یہ مشکل بھی حل کردی اب آپ بھی اسے اپنے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ ان نئے فیچرزکے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے ہزاروں صارفین کی مشکلات کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔

واٹس ایپ اسٹیٹس ایک ایسا ہی فیچر ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے جذبات اور احساسات کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے لیکن بہت سے لوگ شاید یہ نہ جانتے ہوں کہ کسی بھی صارف کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو بھی بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

کیا آپ کو بھی اکثر کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو اتنا متاثر کرتی ہے کہ آپ بھی اس ویڈیو کو اپنے آرکائیو یا اسٹیٹس میں موجود دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر ایسا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح کسی بھی دوست یاکانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی فرد کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے گوگل فائلز ڈاؤن لوڈکرلیں بعد ازاں ایپ کے بائیں جانب کارنر پر موجود مینو

آئیکن کو کلک کریں۔

سیٹنگ آپشن پر جائیں اور show hidden files کے لیے ٹوگل آن کریں، اس کے بعد اسمارٹ فون کے فائل مینیجر میں جائیں اور انٹرنل اسٹوریج آپشن WhatsApp> Media > Statuses پر کلک کریں۔

اب فولڈر کے آپشن میں آپ اسٹیٹس میں چیک کی گئی ویڈیو کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے جس فوٹو یا ویڈیو کو آپ دیکھنا چاہیں اسے کلک کرکے بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیٹس ویڈیو پر دیر تک پریس رکھنے سے آپ اپنی مطلوبہ ویڈیو کو بآسانی مطلوبہ مقام پر ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں