تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں ‘باز کی عالمی نیلامی’ کب اور کہاں ہوگی؟

ریاض: سعودی دارالحکومت میں فالکن انٹرنیشنل نیلامی کا آغاز 5 اگست سے ہونے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باز کی عالمی نیلامی کا یہ سلسلہ 5 اگست 2021 سے 5 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا، انتظامیہ انٹرنیشنل نیلامی کا انعقاد شمالی ریاض کے ملھم مقام پر کرے گی۔

سعودی فالکن کلب کے ترجمان ولید الطویل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فالکن نیلامی اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باز پالنے کے شوقین افراد دنیا بھر سے سعودی عرب کا رخ کریں گے، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر باز رکھنے والوں کو اس نیلامی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انٹرنیشنل فالکن نیلامی فالکن کے شائقین کو منفرد بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

ولید کا مزید کہنا تھا کہ نیلامی میں نایاب اور بین الاقوامی مقابلوں کے ایوارڈ یافتہ فالکن لائے جائیں گے۔ سعودی عرب وژن کے تحت ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی فالکن کلب نے اکتوبر 2020 کے دوران بھی فالکن کی خصوصی نیلامی کی تھی جو بے حد کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -