تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یو اے ای؛ اگلی نشست پر بچے کو بٹھانے پر جرمانہ ہوگا؟

دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات کے کسی حصے میں سفر کر رہے ہیں اور گاڑی کی اگلی نشست پر کوئی بچہ بیٹھا ہے تو کیا آپ پر کوئی جرمانہ ہوگا؟

اس اہم معاملے پر یو اے ای پولیس نے وضاحت پیش کی ہے کہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر 10 سال سے کم عمر بچہ بیٹھا ہوا پایا گیا تو ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یو اے ای پولیس کے مطابق دوران سفر گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنے والا بچہ 10 سال سے کم یا اس کا قد 145 سینٹی میٹر سے کم ہوا تو ڈرائیور کو 400 درہم بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اماراتی پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور بچوں کو اگلی نشست پر بٹھانے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں گاہے بگاہے ٹریفک رولز اور جرمانوں سے متعلق مواد کی تشہیر کی جارہی ہے۔

حال ہی میں یو اے ای کی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں گاڑی کی اگلی نشست پر بچہ بیٹھا ہے اور اس حوالے سے والدین اور شہریوں کو رہنمااصولوں کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط سے آگا کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -