اشتہار

شاہد خاقان عباسی اپنی جماعت کب بنارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی جماعتیں عوامی مقصد کے لیے بنائی جاتی ہیں لیکن کوئی بھی جماعت اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی سیاسی جماعت بنے گی، وہ جماعت میری نہیں ہے لیکن میں بھی اس سیاسی جماعت کا حصہ بنوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں دیکھوں گا اس جماعت کا مقصد کیا ہے، ہمارے ملک میں 3 بڑی جماعتوں نے نئی سیاسی جماعت کو اسپیس دی ہے، نئی جماعتیں عوامی مقصد کے لیے بنائی جاتی ہیں لیکن آئی پی پی اور پی ٹی آئی پی بھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے لیے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے، اس جماعت میں شامل ہونے والے مفتاح اسماعیل بھی ہے۔

انہوں نے کہا میں اپنی یہ ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ملک کو ایسی سوچ دی جائے جو پاکستان کو کئی معاملات سے باہر نکال سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں