منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

بابر اعظم کب دولہا بنیں گے؟ پتہ چل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے کئی کھلاڑی شادی شدہ ہونے کا مرتبہ حاصل کرچکے کپتان بابر اعظم کب دولہا بن رہے ہیں اپنا منصوبہ انہوں نے بتا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ دو ماہ میں کئی کنوارے قومی کرکٹر شادی شدہ ہوگئے۔ ایسے میں شائقین کرکٹ اپنے کنوارے کپتان بابراعظم کو بھی شادی شدہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ کپتان کب سر پر سہرا سجا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ بابر اعظم نے خود بتا دیا۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں قومی اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اپنی شادی کا منصوبہ عوام کے سامنے لے ہی آئے۔

- Advertisement -

انٹرویو کے دوران جب بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ وہ کب اپنے ساتھیوں کی طرح سر پر سہرا سجا رہے ہیں جس کے جواب میں کپتان نے جواب دیا کہ اتنی جلدی نہیں ہے، پہلے تمام ساتھیوں کی شادی ہو جائے پھر میں بھی کرلوں گا۔

بابر اعظم نے اس انٹرویو میں اپنے کرکٹ کیریئر اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ مزید کئی بڑے اہداف نظر میں رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں تک سیکھنے کی بات ہے وہ عمل کبھی نہیں رکتا۔ رواں سال اللہ تعالیٰ نے کرم کیا تو آگے مزید بہتر کارکردگی دکھنا چاہتا ہوں۔

قومی کپتان نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ والدین کی دعائیں بھی ہیں۔ ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ وہیں رک جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران حارث رؤف، شان مسعود، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کر چکے ہیں اس لیے کرکٹ شائقین بالخصوص بابر اعظم کے فینز بھی یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کپتان بھی جلد شادی کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں