جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں اسکول کب کھلیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسکول کب کھلیں گے اس حوالے سے وضاحت سامنے آ گئی ہے عید کی تعطیلات منگل کو ختم اور اسکول بدھ سے کھل جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو شروع ہوئی اور مملکت میں طلبا نے عید الفطر کی طویل چھٹیوں کا لطف اٹھایا جو 13 اپریل کو شروع ہوئی تھیں۔

عیدالفطر کے اختتام پر یہ افواہ سوشل میڈیا پر اڑی کہ اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم اب وزارت تعلیم نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے اور وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق 26 اپریل بروز بدھ تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے اور کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ منگل کو طلبہ اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔ بدھ سے سب معمول کے مطابق کھل جائے گا۔

دوسری جانب نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو جمعرات 20 اپریل کو کام کے اوقات کے اختتام کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ کچھ دفاتر میں کام جمعرات 27 اپریل کو دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں