تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا ویکسین پاکستان کب آئے گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ڈوز مفت مہیا کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ کابینہ نے چینی کمپنی سے ویکسین ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدی جائیں گی اور 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ڈوز مفت مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کی ڈوز خریدی جائیں گی، نجی سیکٹر اگر کوئی اور منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کی زیر صدارت کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، حماد اظہر، ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری دوست ملک چین سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا، حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کورونا ویکسین سائینو فارم سے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سائینو فارم چین کی سرکاری کورونا ویکسین ساز فارما کمپنی ہے۔

Comments

- Advertisement -