اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اس وقت پورا ملک مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہے اور کہیں ہلکی وتیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن گزشتہ روز سب سے زیادہ بادل سندھ میں برسے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش صوبہ سندھ میں ریکارڈ کی گئی اور صوبے میں بھی سب سے زیادہ بادل پڈعیدن کے مقام پر برسے جہاں 120 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دادو میں 75 اور میرپور خاص میں 72 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز شہر قائد میں بھی بادل کھل کر برسے اور یہاں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن کے میں ہوئی جو 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں مری میں 45 اور خانپور میں 42 ملی میٹر بارش برسی۔ راولپنڈی میں 26، چکلالہ میں 22، اسلام آباد میں بوکرہ کے مقام پر 24 اور زیرو پوائنٹ پر 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان میں استور کے مقام پر 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں