پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہاں جاتی ہیں؟، گرفتار ملزم کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نشے کی لت نے مزدور کو موٹر سائیکل چور بناڈالا، ملزم کے تہلکہ خیز بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کے ہاتھوں گرفتار ملزم طاہر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے، ملزم نے بتایا کہ طارق روڈ سے چوری ہونے والی موٹرسائیکلیں کہاں جاتی ہیں؟

اے وی ایل سی کے مطابق ملزم کو طارق روڈ مسجد کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا جو کہ مسجد کے باہر موٹرسائیکل چوری کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک ماہ میں کراچی میں ہزاروں موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھن گئے

گرفتار ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ دوست نے آئس کے نشے پر لگادیا، لت پوری کرنے کے لیے موٹرسائیکلیں چوری کرنا شروع کیں، شروع سے ہی طارق روڈ مسجد کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری کرتا ہوں، اب تک مسجد کے باہر سے 10 سے زائد موٹرسائیکل چوری کر چکا ہوں۔

ملزم طاہر نے بتایا کہ مسجد انتظامیہ میں میرا رشتہ دار عہدے دار ہے، جس کے باعث مجھ پر چوری کا شک نہیں جاتا تھا، موٹرسائیکل بلوچستان چیکو باغ میں فروخت کرتا ہوں اور اس کے عوض ملنے والی رقم سے نشہ کرتا ہوں۔

ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اور لوگ بھی موٹرسائیکل کے عوض نشہ حاصل کرتے ہیں، ملزم کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں