اشتہار

پشپا ٹو کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا ٹو کے پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ’پشپا ٹو دی رول‘ کا پہلا ٹیزر اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا جسے یوٹیوب پر ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پشپا ٹو میں اللو ارجن کے ساتھ رشمیکا مندانہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں فہد فاصل، سنیل، دھنن جے، راؤ رمیش ودیگر شامل ہیں۔

- Advertisement -

ٹی سیریز کی جانب سے پشپا ٹو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’پشپا کہاں ہے؟‘ تلاش جلد ہی ختم ہوجائے گی۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے جنگل میں پشپا کو تلاش کیا جارہا ہے جبکہ پولیس انہیں ڈھونڈنے میں ناکام ہوتی ہے۔ پشپا سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہوتی ہیں کہ وہ بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گاؤں کے لوگ پشپا کی حمایت کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پشپا نے ان کی مدد کس طرح کی ہے۔

آخر میں نیوز چینل پر کلپ چلایا جاتا ہے جس میں دکھایا جاتا ہے پشپا کو دیکھ کر شیر دو قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

ٹیزر میں کہا جاتا ہے کہ ’اگر جنگل میں کوئی جانور دو قدم پیچھے لے تو سمجھو شیر آیا ہے لیکن جب شیر ہی دو قدم پیچھے لے تو سمجھو پشپا آیا ہے۔‘

اللو ارجن کے مداحوں کی جانب سے پشپا ٹو کے پہلے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے کہ فلم کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں