اشتہار

روسی طیارے سے تباہ ہونے والا امریکی ڈرون کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بحیرہ اسود میں روسی طیارے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہونے والا امریکی ڈرون کا پتہ نہ چل سکا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ MQ-9 سرویلنس ڈرون بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوا جو برآمد نہیں ہو سکا اور بحیرہ اسود کی گہرائی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کبھی بھی یہ برآمد نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے روس کے سفیر کو باور کرایا کہ ماسکو کو بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرتے وقت زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

امریکی ڈرون گرانے کا واقعہ، یوکرین جنگ پر روس امریکا براہ راست تصادم کا خطرہ

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف کو طلب کیا اور اس واقعے پر امریکی تحفظات کا اظہار کیا۔

روسی لڑاکا طیارے نے امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں امریکی ڈرون سمندر میں گِر کر تباہ ہو گیا تھا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک روسی لڑاکا طیارے نے امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کے پروپیلر کو کلپ کر دیا، جس سے وہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم روس نے امریکی ڈرون سے کسی بھی تصادم کی تردید کر دی ہے، اور کہا ہے کہ امریکی ڈرون خود ہی گر کر تباہ ہوا۔

امریکی فوج نے رد عمل میں کہا کہ روس نے انتہائی غیر پیشہ ورانہ اقدام کیا ہے، امریکا نے روسی سفیر کو بھی واقعے پر طلب کر لیا، جب کہ کریملن نے اپنے طیارے کے امریکی ڈرون سے ٹکرانے کے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں