تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

متحدہ عرب امارات، سوشل میڈیا پر چند حرکات آپ کو جیل بھیج سکتی ہیں

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایسی چند حرکتیں کرنا آپ کو جیل کی ہوا کھلا سکتا ہے، یہ بظاہر معمولی حرکات قید کے علاوہ بھاری جرمانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو بہت احتیاط برتنی چاہئے کیونکہ چند ایسی حرکات جو دیگر ممالک میں قابل معافی ہیں ان کے یہاں ارتکاب پر آپ بھاری مصیبت کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کسی بھی مرد یا عورت کی تصویریں یا ویڈیو اس کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کرنا آپ کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ ذاتی زندگی میں مداخلت اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اکتوبر 2015 میں ایک مصری شہری کو دبئی پولیس نے گرفتار کیا جس نے سوشل میڈیا پر بلوندر ساہئی کو ڈی فائیو برانڈڈ روز رائس کی تصویر پوسٹ کی تھی جو مبینہ طور پر غلط پارک کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اماراتی عدالت نے شوہر کو قتل کی دھمکیاں دینے والی خاتون کو ٹرائل پر بھیج دیا

واٹس ایپ پر کسی کو دھمکیاں نہ دیں کسی کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنا، گالم گلوچ کرنے پر آپ کے خلاف مقدمے کا اندراج ہوگا جو آپ کو جیل بھی بھیج سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شراب کی یا بولڈ تصاویر پوسٹ نہ کریں، شراب اور منشیات کی تصاویر کو اماراتی سماجی اقدار اور اسلامی شعائر کے خلاف تصویر کیا جاتا ہے، جنوری 2018 میں ایک عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اماراتی سائبر کرائم قانون کے مطابق جو شخص غلط معلومات پھیلائے گا اسے دس لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا ہوں گے، جون 2018 میں دبئی پولیس نے 43 ایشیائی باشندوں کو اس جرم میں گرفتار کیا تھا، ملزم نے ایک شخص کو لالچ دے کر اس سے بھاری رقم ہتھیا لی تھی۔

Comments

- Advertisement -