اشتہار

دنیائے فٹبال فتح کرنے کے بعد میسی نے کس کلب کو جوائن کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ ماہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی اٹھا کر دنیائے فٹبال فتح کرنے والے چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان میسی نے سابق کلب جوائن کرلیا۔

ارجنیٹینا کے چیمپئن کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں جس ملک کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ورلڈ کپ کے بعد اسی ملک کے فٹبال کلب کو جوائن کیا ہے۔

جی ہاں لیونل میسی نے فرانس کے فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

- Advertisement -

چیمپئن کپتان جب پی ایس جی کلب پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کا 17 سالہ کیریئر بے مثال، ریکارڈ تعاقب میں رہے

اس موقع پر لیونل میسی کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔ اسٹار کھلاڑی فرنچ لیگ میں ہفتے کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں