ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وہ کون سے ممالک ہیں جہاں ہزاروں کروڑ پتی بھارت چھوڑ کر منتقل ہو رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بھارتی کروڑ پتی ملک چھوڑ کر جانے لگے اس سال تقریباً 6500 کروڑ پتی اپنا وطن چھوڑ کر دوسرے ملکوں کو کوچ کر سکتے ہیں، جس کی وجہ اس سال بجٹ میں نافذ ہونے والا نیا ٹیکس قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت کے کروڑ پتی ایسے ملکوں کا رخ کرنا چاہتے ہیں جہاں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے حوالے سے ماحول سازگار ہو اور ساتھ ہی سرمایہ کاروں کو شہریت بھی دی جاتی ہو۔ بھارت چھوڑنے والے لوگوں کی پہلی پسند دبئی، سنگا پور، پرتگال، آسٹریا، سینٹ کٹس، کینیڈا، اٹلی گریس، اسپین ہیں، یہ وہ ملک ہیں جو اپنے ویزا اور سرمایہ کاری پالیسی میں آسانیوں کی وجہ سے ان کروڑ پتیوں کا ٹھکانہ بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن کی اس رپورٹ میں چین کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، جہاں اس سال 13,500 کروڑ پتی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2023 میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق 2023 میں تقریباً 6500 کروڑ پتی ملک چھوڑ سکتے ہیں جبکہ سال 2022 میں تقریباً 7500 کروڑ پتی پہلے ہی بھارت کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

بھارتی امیر لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور کیوں ہیں تو اس کا جواب بھارتی حکومت کی جانب سے بجٹ کا نیا ٹیکس سلیب ہے! جس میں یہ بات ظاہر ہورہی ہے کہ سالانہ 15 لاکھ روپے منافع کمانے والوں کو اپنی آمدنی کا 30 فیصد ٹیکس کی مد میں ادا کرنا پڑے گا۔ کروڑ پتیوں کو یقیناً یہ نیا قانون تنگ کررہا ہے۔

حکومت کی جانب سے منافع کے ایک بڑے حصے کو ٹیکس کی صورت میں وصول کرنا کروڑ پتی لوگوں کو پریشان کررہا ہے کیوں کہ جس کی جتنی زیادہ آمدنی ہوگی اسے اتنا ہی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

ٹیکس کے علاوہ اور بھی کئی وجوہ ہیں جس کی وجہ سے امیر طبقہ انڈیا سے جارہا ہے، جیسے یہ لوگ اپنے خاندان اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے فکر مند ہیں، اس کے علاوہ اچھے ماحول اور موسم کی تلاش بھی ان کے ملک چھوڑنے کا سبب بن رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں