اشتہار

شاہ چارلس کی تقریب تاجپوشی میں کس پاکستانی گلوکارہ نے پرفارمنس دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاجپوشی میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی لیکن ایک پاکستانی گلوکارہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی پروقار تقریب گزشتہ روز لندن میں ہوئی جس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی تاہم ایک پاکستانی گلوکارہ نے بھی اس تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

برطانیہ کی اس شاہی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی یہ گلوکارہ نوریمہ ریحان ہیں جو وادی ہنزہ کے غلکن گوجال سے تعلق رکھتی ہیں۔

نوریمہ ریحان جنہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری سے شہرت ملی ہے کو شاہی خاندان کی تاجپوشی تقریب میں باقاعدہ مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستانی گلوکارہ نے ثقافتی وخی میں گلگت بلتستان کی ثقافت کی نمائندگی کی اور ایک آرکسٹرا گانا پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Noorima Rehan (@noorimarehan)

اس رنگارنگ پروقار تقریب میں شرکت سے قبل نوریہ ریحان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ
اور ملکہ کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں