تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایم کیو ایم پاکستان کا صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا اعلان

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے چند گھنٹے پہلے نمبرز گیم دلچسپ ہوگیا ہے، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امید وار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ووٹوں کا نمبرز گیم دلچسپ ہوچکا ہے، ایوان بالا(سینیٹ) کی کل 104 میں سے پاکستان مسلم لیگ ن اپنے تینتیس سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں پہلے نمبرپرموجود ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس اپنے 20 سینیٹرز ہیں۔

با اثرذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے چودہ سینیٹرز، مسلم لیگ فنکشنل ایک اور فاٹا کا ایک آزاد سینیٹر بھی مسلم لیگ ن کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد سینیٹ میں نمبرز گیم کے چارٹ پر مسلم لیگ  ن اور حامیوں نے 49 ووٹ پکے کرلیے ہیں۔ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے اتحاد بنالیا ہے،سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے بیس، تحریک انصاف کے 13اور بلوچستان کے چھ اور فاٹا کے 08 آزاد سینیٹر اپوزیشن ٹیم کا حصّہ بن گئے ہیں‘ اور ابھی ابھی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے سینیٹرز کی تعداد53 ہوگئی ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے اعلان  کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیےبلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے تاہم  پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔

پولنگ کے دوران چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔ منتخب چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیں گے۔ خیال رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس میں آج نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھالیا ہے۔

صدرِ مملکت  نے سینیٹر یعقوب خان ناصر کو بطور پریذائیڈنگ افسر نامزد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد سینیٹ اجلاس شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے دوبارہ ہوگا۔ دوپہر 12 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔ دوپہر 2 بجے جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

پریذائیڈنگ افسر نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے کے لیے امیدوار کو 53 ووٹ لینا لازمی ہوگا۔ ایوان میں پولنگ بوتھ قائم کر کے سینیٹ ارکان امیدوار کا انتخاب کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -