اشتہار

یو اے ای کی یہ 9 ارب پتی شخصیات کون ہیں؟ حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے 9 ارب پتی افراد متحدہ عرب امارات میں رہتے ہیں تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں ایک بھی عرب شخصیت نہین ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی ارب پتی شخصیات میں سے 9 متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں جن کی مجموعی دولت کی مالیت 35.9 ارب ڈالر ہے تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک شخص بھی عرب نہیں ہے بلکہ ان کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے لیکن وہ یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

کاروباری میگزیب فوربز کی رپورٹ کے مطابق ان 9 ارب پتی شخصیات میں پہلا نمبر روسی شہری بافیل دوروف کا ہے جن کی رواں سال دولت کا تخمینہ 11.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے وہ مشرق وسطیٰ میں مقیم سب سے کم عمر ارب پتی ہیں جن کی عمر اس وقت 38 سال ہے۔

- Advertisement -

امارات میں مقیم دوسری امیر ترین ارب پتی شخصیت ایک بھارتی شہری ہے۔ 67 سالہ یوسف علی کا تعلق بھارتی کی ریاست کیرالہ سے ہے۔ وہ انٹرنیشنل لولو گروپ کے سربراہ ہیں۔ اس گروپ کی آمدنی 8 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ ان کی خالص دولت 5.3 ارب ڈالر ہے۔

یو اے ای کے تیسرے امیر ترین شخص 71 سالہ میکی جاغنباننی ریٹیل کے بہت بڑے تاجر ہیں۔ 2022 سے ان کی دولت میں 1.9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور 2023 میں ان کی دولت کا تخمینہ 5.2 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکی نے لندن میں ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے 1973 میں میں بچوں کی مصنوعات فروخت کرنے والا ایک تجارتی مرکز کھولا۔ کاروبار پھیلا تو لینڈ مارک گروپ میں تبدیل ہو گیا اب اس کا ہیڈ کوارٹر دبئی ہے۔

فوربز کی فہرست کے مطابق چوتھے ارب پتی روی بیلائی کا تعلق بھی بھارت سے ہے اور وہ آر پی گروپ کے بانی ہیں۔ تعمیرات کے شعبے میں 7.8ارب ڈالر کما چکے ہیں۔ 2023 میں ان کی خالص دولت کا تخمینہ 3.2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

66 سالہ ارب پتی سنی ویرکی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا ہے۔ بھارتی نژاد سنی جیمز ایجوکیشن گروپ کے سربراہ ہیں۔ ان کی خالص آمدنی 2023 میں تین ارب ڈالر ہے۔

برجیل ہولڈنگ گروپ کے بانی سربراہ شمشیر فایالیل کا نام ارب پتیوں کی فہرست میں ہے۔ 2023 میں ان کی دولت کا تخمینہ 2.2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکشن شیناوترا بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو 10 سال سے زیادہ عرصے سے دبئی میں سکونت پذیر ہیں۔ 2023 میں ان کی خالص دولت 2.1 ارب ڈالر رہی۔

بی این سی مینن کا نام بھی ارب پتیوں کی فہرست میں ہے۔ ریئل سٹیٹ کے حوالے سے ان کا کاروبار، امارات، قطر، عمان اور خلیج کی دیگر ریاستوں میں ہے۔ 2023 میں ان کی خالص آمدنی 1.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

انڈیا کے ہی 46 سالہ ساکیت بورمن انڈین کمپنی ڈابر کے مالک ہیں۔ ان کی خالص آمدنی 2023 میں ڈیڑھ ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ یہ بورمن فیملی کی پانچویں نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں