شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میمونہ قدوس نے آخر کار اُس مرد اداکار کا نام بتادیا جن کے ساتھ وہ کام نہیں کرنا چاہتیں۔
اے آر وائی کے پروگرام نائٹ شو ود ایاز سموں میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ کون سے اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟ جس پر میمونہ قدوس نے پہلے تو نام بتانے سے انکار کیا تاہم بہت زیادہ اسرار کرنے پر انہوں نے نام بتادیا۔
میمونہ قدوس نے پہلے تو کہا کہ میں صرف اپنے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دوں گی، تاہم میزبان ایاز سموں نے دوبارہ اسرار کیا تو میمونہ قدوس نے کہا کہ میں علی خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گی۔
میزبان ایاز سموں نے دوسرا سوال کیا کہ وہ کون سی خاتون اداکارہ ہیں جن کے ساتھ آپ کام نہیں کرنا چاہیں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے کہ جس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گی۔
میمونہ قدوس کا مزید کہنا تھا کہ میں ہر طرح کے ماحول میں اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرلیتی ہوں، مجھے خاتون اداکاراؤں سے کوئی مسئلہ نہیں۔