اشتہار

بکنگھم پیلس کو کس شخص کی تلاش ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بکنگھم پیلس میں جب سے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم تخت نشین ہوئے ہیں تب سے ہی ہیڈ شیف کی معاون کی تلاش شروع ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس ان دنوں ایک شخص کی تلاش میں ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ محل کے لیے نئے شیف کی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے نئے بادشاہ چارلس ہفتے میں ایک دن گوشت، مچھلی اور ایسی کسی بھی غذا کو کھانے سے گریز کرتے ہیں جس میں دودھ شامل ہو۔

رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس ہیڈ شیف کی مدد کے لیے پریمیئر سوس شیف کی پوزیشن پر بھرتی کے لیے ایک اشتہار بھی دیا ہے۔

- Advertisement -

بکنگھم پیلس کی جانب سے اس پوزیشن کے لیے دیے گئے اشتہار میں لکھا ہے کہ یہ نوکری بہت خاص ہے، پریمیئر سوس شیف کی حیثیت سے آپ شاہی کچن میں باصلاحیت پیشہ ور افراد کی ٹیم کی قیادت کرنے میں مدد کریں گے۔ ہیڈ شیف کی مدد کرتے ہوئے آپ روزمرہ کی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے اور چاہے اس کے عملے کا لنچ ہو یا کوئی عظیم الشان اسٹیٹ بینکوئٹ، آپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر کھانا اعلیٰ معیار کا ہو۔

اشتہار میں مزید لکھا ہے کہ اس پوزیشن پر منتخب شیف ’30 افراد کی ٹیم‘ میں شامل ہو گا اور ’6 مختلف رہائش گاہوں‘ پر کام کرے گا جو مختلف ثقافتوں کے کھانوں کا مینیو تیار کرکے اور اسے بہترین موسمی اجزا کے ذریعے بنائے گا۔

اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ شیف اپنے قریبی لوگوں کی حوصلہ افزائی اور انتہائی قابل ٹیم کی کارکردگی اور ترقی کی نگرانی کے ساتھ ساتھ نئے اراکین کی بھرتی اور تربیت بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ جو بھی اس پوزیشن پر بھرتی ہونے میں کامیاب ہوگا، اس کے تیار کردہ کھانوں سے نہ صرف شاہ چارلس بلکہ شاہی محل کا پورا عملہ اور مہمان بھی عظیم الشان سرکاری ضیافتوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں