پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کی ایک دنیا مداح ہے لیکن وہ خود بھی کسی کے پرستار ہیں جن کو انہوں نے سلام بھی پیش کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی لاجواب پرفارمنس کے باعث دنیائے کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں اور ایک بڑی تعداد ان کی فین ہے لیکن یہ اسٹار کرکٹر خود کسی کے پرستار ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سول میڈل حاصل کرکے قومی پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم ہیں۔
شاداب خان نے ارشد ندیم کے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر انہیں مبارک باد دی ہے اور اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ان کا تہنیتی پیغام وائرل کر رہا ہے۔
شاداب خان نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پورا ملک آپ کو سلام پیش کرتا ہے، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا مداح ہوں اور آپ ہمیشہ خوش رہیں۔
The entire country salutes you Arshad Nadeem. I just want to say, I am your fan. May u always stay blessed. pic.twitter.com/gYzT2fpkTS
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 27, 2023
واضح رہے کہ ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے 87.82 میٹر کی تھرو کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی اور میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔