تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق بھارتی صدر کی پڑپوتی کا نکاح کس نے پڑھایا، دیکھ کر حیران رہ جائیں

گزشتہ دنوں بھارت کے تیسرے صدر ذاکر حسین کی پڑپوتی کی شادی ہوئی جسمیں نکاح خلاف روایت ایک خاتون نے پڑھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تیسرے صدر ذاکر حسین کی پڑپوتی کی شادی کی تقریب جامعہ نگر میں ان کے آبائی گھر میں ہوئی تاہم اس میں اختیار کیے جانے والے ایک منفرد طریقے نے اس شادی کو موضوع بحث بنادیا ہے۔

جامعہ نگر میں ہونے والی شادی کی تقریب مسلم گھرانوں کی روایتی شادی ہی کی طرح تھی تاہم اس کی انوکھی اور منفرد بات یہ تھی کہ اس میں نکاح خواں ایک خاتون تھیں جنہوں نے جوڑے کا نکاح پڑھایا جو کہ مسلم معاشرے کی روایت کے خلاف ہے، خاتون قاضی کو دیکھ کر شادی میں شریک کئی لوگ حیران رہ گئے۔

سابق صدر ذاکر حسین کے پورے اور دلہن کے والد قربان علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نکاح معروف ماہر تعلیم خاتون ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے پڑھایا ہے۔

 

اس شادی میں نکاح پڑھائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نکاح پڑھا رہی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کچھ نے اس کو اسلام اور روایت کی خلاف ورزی قرار دیا تو کچھ لوگ اس کے حق میں دلیل دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نکاح پڑھانے والی خاتون ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی سابق وائس چانسلر ہونے کے ساتھ بھارت کی پہلی خاتون نکاح خواں ہیں اور بطور خاتون قاضی کے اب تک 17 نکاح پڑھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -