12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نواز شریف کو کس نے ملک سے باہر بھیجا تھا؟ خواجہ آصف نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ملک سے باہر بھیجا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کی پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے پولیٹیکل مٹیریل میں بڑافرق ہے، نوازشریف کوباہرجانےکی اجازت چیئرمین پی ٹی آئی نے نہیں دینی تھی، نوازشریف کوباہرجانےکی اجازت اسٹیبلشمنٹ نےدینی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن آرہاہے،ووٹ کوعزت دینی ہے، پی ٹی آئی کےجن لوگوں پرمقدمہ ہےان کا الیکشن لڑنا مشکل ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کے جن لوگوں پرمقدمے نہیں وہ الیکشن لڑسکتےہیں۔

- Advertisement -

شیریں مزاری کے حوالے سے سوال پر وزیردفاع نے کہا کہ شیریں مزاری ٹی وی پر جو گفتگو کررہی تھیں سب نے دیکھا، میں یہ کہہ سکتا ہوں 9مئی کے دن شیریں مزاری نہیں تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ نوازکوہٹانےاوردوسرےکولانےمیں ملک کوبہت نقصان ہوا، 2021 میں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے ایک جملہ استعمال کیا گیا تھا کہ بس بہت ہوگیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ کبھی گزارا نہیں ہوسکتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل 2019کے بعد وہ ان سےبیزارتھے، اس وقت حکومت تبدیلی کی آفر بھی کی گئی جس سے انکار کیا، 2019 کا میں خود گواہ ہوں ،2021 یا 2022 کا کوئی اور ساتھی گواہ ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی شاید اتنے ناراض نہ تھے جتنے خود اسٹیبلشمنٹ والے ناراض تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ دیکھ رہی تھی کہ ان کا تجربہ اور2018کی محنت ضائع ہورہی ہے، انہوں نے یہ لفظ استعمال کیا’’وی ہیڈ ہیو انف آف ہم‘‘، ہم نے جواب میں کہا کہ ’’وی آر ناٹ انٹرسٹڈ‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا کبھی تصادم ادارے کےساتھ نہیں ہوا فرد کےساتھ ہوا، میری اہلیہ3سال تک عدالتوں میں گئی کیا کسی کو پتا چلا،رونا دھونا ڈالا؟، ہم کہیں گلگت بلستان میں چھپے نہیں،سڑکوں سے گرفتار ہوئے، اچھا یابراوقت ہو سیاستدان کو عزت کے ساتھ سامنا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں