اشتہار

کے ایم سی میں کس کا میئر ہوگا؟ مختلف جماعتوں کی ممکنہ پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی ممکنہ پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر کے انتخاب کے لئے مختلف جماعتوں کی ممکنہ پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔

پیپلزپارٹی نے 104 جنرل نشستیں جیتی جبکہ 51مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے ، جس سے پیپلزپارٹی کی نشستوں کی تعداد 155 ہوگی ہے۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی نے87 نشستیں جیتی ،41 مخصوص نشستیں ملیں گی اور نشستوں کی تعداد130 جبکہ تحریک انصاف نے43جنرل نشستیں جیتی ، انھیں 20 مخصوص نشستیں ملیں گی، جس سے نشستوںتعداد63 ہوگی۔

اس کے علاوہ ممسلم لیگ ن نے8 جنرل نشستیں جیتی ، 6 مخصوص نشستیں ملیں گی،14 ہوگی جبکہ جمعیت علمائےاسلام 3جنرل اور ایک مخصوص نشست کیساتھ تعداد4 ہوجائے گی۔

ٹی ایل پی کا ایک رکن ہوگا ،کے ایم سی کے کُل367 کا ایوان بنے گا تاہم 184ارکان کی حمایت حاصل کرنے والا میئر کراچی بنے گا لیکن کوئی بھی جماعت اکیلے میئر نہیں لا سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں