تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

آزادکشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ ‏انٹرویوز مکمل

آزادکشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر وزارت عظمیٰ کیلئے ‏امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس میں آزادکشمیر میں حکومت ‏سازی اور وزیراعظم کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم نے ملاقاتوں کا سیشن کیا اور بیرسٹر سلطان ،خواجہ فاروق، تنویر الیاس، ‏اظہر صادق سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہر امیدوار سے 15،15منٹ کی ملاقات کی اور مختلف نوعیت کے سوالات ‏کیے۔ وزیراعظم سے ملاقاتوں میں علی امین گنڈاپوربھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے سیاحت، معدنیات، ‏صحت، تعلیم، ترقیاتی کاموں پرویژن دریافت کیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں نےآزادکشمیر سےمتعلق ترجیحات سےوزیراعظم کوآگاہ کیا جب ‏کہ آزادکشمیر وزیراعظم کی نامزدگی کیلئےعمران خان مزیدمشاورت کریں گے۔

دوسری جانب آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس 3 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں ‏نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔