اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کا اعزاز کون پانے والا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں دولت کی جنگ جاری ہے اور جلد ہی ایک معروف کاروباری شخصیت دنیا کی پہلی کھرب پتی شخصیت کا اعزاز پانے والی ہے۔

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق ایلون مسک جو ٹیسلا کمپنی کے ساتھ دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بھی مالک ہیں جلد ہی تمام دولت مندوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے پہلے ٹریلینئر (کھرب پتی ڈالرز کرنسی میں) بن جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایلون مسک جن کی اس وقت دولت کا حجم 250 ارب ڈالر کے قریب ہے اور وہ دنیا کے چوٹی کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ ان کے ٹیسلا کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں اور سوشل میڈیا سے لے کر اسپیس راکٹس تک اور دیگر کاروبار ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید وسیع ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی (ڈالر) بن سکتے ہیں۔

- Advertisement -

سی این این ویب سائٹ نے انفورما کونیکٹ اکیڈمی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ پیش کی ہے، جس کے مطابق ایلون مسک کی دولت کی شرح سالانہ 10 فیصد کی اوسط سے بڑھ رہی ہے اور وہ 2027 تک دنیا کے پہلے کھرب پتی شخصیت بننے کا اعزاز پا سکتے ہیں۔

ایلون مسک: ٹیسلا کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، پانچ بڑی کار کمپنیوں  کو پیچھے چھوڑ دیا - BBC News اردو

تاہم ٹیسلا بانی کو اس دوڑ میں سخت مسابقت کا سامنا ہے کیونکہ ان کے سامنے وار کمپیوٹر چپس بنانے والی کمپنی نویڈیا کے مالک جینسین ہوئینگ بھی ہیں جو 2028 میں ایک کھرب ڈالر کے مالک بن سکتے ہیں۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے مشہور بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی بھی دولت میں اضافے کی شرح کے پیش نظر وہ بھی 2028 میں کھرب پتی بن سکتے ہیں۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں یا نہیں یہ ان کی مشہور کمپنی ٹیسلا پر منحصر ہے جو الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کے امیر ترین کمپنی ہے، جس کی مالیت 710 ارب ڈالر ہے، جو کوکا کولا، بینک آف امریکا اور بوئینگ سے بھی امیر کمپنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں