تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب کابینہ میں کون شامل ہوگا؟ حتمی فیصلہ لندن میں ہوگا

پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلیے لاہور میں ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی ہے لندن میں پارٹی قیادت سے گرین سگنل کے بعد کابینہ کو فائنل کیا جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ کی تشکیل کے لیے پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور کابینہ کے ممکنہ وزرا کے ناموں کے بارے میں غور کیا گیا۔

ذرائع نے اس اجلاس کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ کابینہ کے معاملے پر لندن میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی جائیگی اور وہاں سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی کابینہ کو فائنل کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نئی کابینہ میں ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی، علیم خان گروپ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر بھی شامل ہونگے۔

ذرائع نے بتایا کہک سینئر لیگی رہنما مجتبی شجاع الرحمان کو وزیر مقامی حکومت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملک احمد خان کو وزارت قانون کی ذمے داری دی جائیگی۔

اس کے علاوہ بلال یاسین محکمہ خوراک، اویس لغاری محکمہ داخلہ، رانا مشہور وزارت تعلیم، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو محکمہ صحت کے قلمدان دیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کو انفارمیشن اینڈ کلچر کا قلمدان اور جہانگیر خانزادہ کو اسپورٹس ٹورازم کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کابینہ میں معروف صحافی محسن جگنو سمیت منشا اللہ بٹ اور ذکیہ شاہنواز بھی شامل ہونگی۔

Comments

- Advertisement -