اشتہار

پی ٹی آئی کے منتخب استعفے کیوں منظور کیے؟ حکومت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان کے استعفے منظور کیے یہ پبلک میں آکر کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ جن لوگوں کے استعفے منظور نہیں کیے وہ پبلک میں نہیں کہتے جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ آکر اسپیکر کو کہہ سکتے ہیں کہ منظور کریں۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر ٹائپ لوگ روزانہ بھڑکیں لگاتے تھے کے استعفے دے دیئے ہیں جو لوگ بھڑکیں لگاتے تھے کہ استعفے دے دیئے ہیں ان کے منظور کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کیساتھ بھی پی ٹی آئی نےیہ ہی کیا ہے تحلیل پر تاریخیں دیتے رہے پنجاب اسمبلی توڑنےمیں کیوں پی ٹی آئی نےایک ماہ لگایا ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے اسمبلی توڑنے میں زیادہ وقت لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی نےعدم استحکام کی کوشش کی اسپیکر قومی اسمبلی نے ہم سے مشاورت نہیں کی وہ اس کے پابند نہیں ہیں، پی ٹی آئی جوبحران پیداکرنےکی کوشش کر رہی ہے اسے کم کرنے کی کوشش کی پی ٹی آئی ملک میں جوسیاسی بحران چاہتی ہےاستعفوں کی منظوری سےکمی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں