تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پڑوسی سے کپڑے مانگ کر کیوں پہنے؟ شوہر طلاق کیلئے عدالت پہنچ گیا

قاہرہ : مصری شہری نے پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر زیب تن کرنے اور واپس نہ لوٹانے پر بیوی سے طلاق مانگ لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک مصر میں ایک شخص نے اپنی بیوی انتہائی غیراخلاقی عادت سے تنگ آکر عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

مصری شہری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کو پڑوسیوں سے کپڑے مانگ پر پہننے کی عادت ہوچکی ہے اور جب پڑوسی اپنے کپڑے واپس مانگتے ہیں تو انہیں زدوکوب کرتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ پڑوسن سے راستے میں روک کر بتایا کہ اس کی بیوی نے کپڑے مانگ کر پہنے اور جب واپس مانگنے گئی تو تشدد کا نشانہ بنایا، جب مصری شہری نے گھر جاکر اہلیہ سے حقیقت دریافت کی تو معاملہ سچ نکلا۔

واقعے کے بعد اس نے اپنی بیوی کو نئے کپڑے لاکر دئیے تاہم اس کی عادت پھر بھی نہ گئی جس کے باعث مصری شہری نے تنگ آکر بیوی سے طلاق لینے کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے وہ شخص اب تک فیصلے کا منتظر ہے اور اپنی بیوی کے ہاتھوں مسلسل پریشان بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -