تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شہری ٹاور پر کیوں چڑھا؟ شادی کا مطالبہ نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

ماضی میں اس طرح کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں کہ گھر والوں کی جانب سے شادی نہ کرانے پر نوجوان احتجاجاً کھمبے یا کسی ٹاور پر چڑھ گئے ہوں لیکن اس مرتبہ معاملہ کچھ اور ہے۔

بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا یہ شخص شادی شدہ تو ہے مگر ماجرا یہ ہے کہ بیوی اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی اسی لیے وہ اپنی شریک حیات کو منانے کے لیے احتجاجاً سیل ٹاور پر چڑھا، شوہر نے ٹاور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی بھی دھمکی دی تاہم اسے ممکنہ طور پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سریش نامی شخص کی بیوی نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آیا۔ شہری نے اپنی بیوی کی شکایت پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی لیکن اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

سریش کا کہنا ہے کہ پولیس کو چاہیے ہمارے مسائل حل کرے۔ خیال رہے مذکورہ شہری کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ ٹاور پر چڑھنے کے واقعے کے بعد اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی جائے وقوع پر جمع ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -