13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چین کو اورنج الرٹ کیوں جاری کرنا پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کو مسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے اور ہمارے کرہ ارض کا درجہ حرارت روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے جس نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، ملک میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث چین کو بھی اورنج الرٹ جاری کرنا پڑ گیا۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق ہیبی، بیجنگ، تیانجن، شیڈونگ اور ہینان میں 9 سے 10 جولائی کے درمیان لو چلنے کا امکان ہے، چین میں شدید گرمی کے باعث دوسرا سب سے بڑا اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

موسمایاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ گرمی کے دوران بیجنگ، ہیبی اور ہینان کے چند علاقے ایسے ہیں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

پچھلے ہفتے جنوبی اور شمالی چین کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا اور امکان ہے کہ آئندہ اس کی شدت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کی نیشنل آبزرویٹری ںے ملک میں پڑنے والی سخت گرمی کے سبب گزشتہ جمعرات کو دوسرا سب سے بڑا اورنج الرٹ جاری کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں