تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کا موبائل دال میں کیوں ڈالا؟ ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بہتر قرار دینے پر فلم ساز انوراگ کیشپ کا موبائل فون غصّے میں دال میں پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی انوراگ کیشپ کا موبائل فون دال میں پھینکنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ اور انوراگ کیشپ او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق بات کررہے ہیں۔

اس دوران شاہ رخ خان اپنی ایس آر کے سے متعلق بات کرتے ہیں تو انوراگ کیشپ ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو بہتر قرار دیتے ہیں اور اپنا فون شاہ رخ کو دکھاتے ہیں۔

کنگ خان فلم ساز کا فون لیتے ہیں اور اچانک اسے دال میں ڈال گرادیتے ہیں۔

یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رُخ خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز بھارتی ٹی وی پر ایک لوگو دکھایا گیا تھا جو ایس آر کے پلس جیسا تھا جس کے بعد ٹوئٹر پر ایس آر کے پلس ٹرینڈ بن گیا اور اجے دیوگن سمیت کئی نامور بھارتی اداکاروں نے اس ٹرینڈ میں شرکت کی۔

Comments