اشتہار

بھارتی لڑکی کا ٹویٹ کیوں وائرل ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : ٹویٹر پر بھارتی خاتون صارف نے اپنے والدہ کےلیے دولہا کی تلاش سے متعلق ٹویٹ کیا تو ٹویٹر صارفین لڑکی کی کاوش کو سراہتے ہوئے دولہا کی تلاش میں لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے سیاسی و سماجی ساتھ ساتھ تفریحی معاملات اور دو ملکوں شہریوں کو بھی آپس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے دیکھا ہے لیکن بھارتی خاتون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو اپنی والدہ کے دلہا کی تلاش کےلیے استعمال کرنا شروع کردیا۔

بھارتی خاتون آشتھا ورما نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی والدہ سے شادی کےلیے ایک اچھا شخص تلاش کررہی ہیں جس کی عمر 50 سال ہو اور اس کی شخصیت پر کشش ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

خاتون نے کہا کہ میری والدہ سے شادی کرنے کے امیدوار کو کاروباری لحاظ سے مستحکم ہونا چاہیے اور وہ شراب نوشی نہ کرتا ہو اور ساتھ ساتھ گوشت خور نہ ہو۔

آستھا ورما کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی اور ایک صارف نے کہا کہ اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا سکتا ہوں؟

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ آپ نے بے حد اچھا کام کیا ہے ، اور آپ اپنی والدہ کے لیے منفرد اور اچھا کام کر رہے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میرے آفس میں ایک سینئیر شخص ہے، ان کی عمر 50 سے 55 سال ہو گی لیکن آج تک انہوں نے شادی نہیں کی۔

ایک اور صارف نے کہا کہ کیا 50 سال سے کچھ کم عمر کا شخص بھی مناسب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں