جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز نے پریکٹس کیوں نہیں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔

بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے تینوں فاسٹ باؤلرز کو آج آرام دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔ تینوں فاسٹ بولرز نے اتوار کو بھارت کےخلاف میچ میں حصہ لیا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان میچ جمعےکو کھیلا جائےگا۔

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے دبئی سے لندن روانہ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری (جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے تھے) سے بحالی کے لیے دبئی سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے شاہین آفریدی اکتوبر میں شیڈول آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے بعد کرے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں