تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

موبائل کیوں‌ ضبط کیا؟ بچہ والد کے خلاف تھانے پہنچ گیا

بیجنگ : موبائل فون واپس لینے پر 14 سالہ چینی بچے نے اپنے ہی والد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی۔

بچوں کو موبائل فون اور ٹیبلٹ سے اتنی انسیت ہوچکی ہے کہ اب وہ اپنے والدین اور بزرگوں کا احترام بھی بھولتے جارہے ہیں، آئے روز دنیا بھر میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں جن میں بچے موبائل فون یا کوئی بھی اسمارٹ ڈیوائس واپس لینے، استعمال سے منع کرنے پر اپنے والدین یا بزرگوں کے خلاف انتہائی قدم اٹھاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ چین کے صوبے انشوئی میں پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ بچے نے اپنے والد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

بچے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ والد بچوں سے مشقت لینے کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سے گھر کے کام کرواتے ہیں۔

تھانے میں موجود افسر کو جب بات سمجھ نہیں آئی تو وہ بچے کو لے کر اس کے گھر پہنچ گئے اور بچے کے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ بچہ ہر وقت موبائل فون میں مصروف رہتا ہے اور گھر کے کاموں میں ہاتھ نہیں بٹاتا نہ ہی اپنی پڑھائی پر توجہ دیتا ہے۔

پولیس افسر نے کیس کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے والد کو سمجھایا کہ وہ بچے پر زیادہ سختی کرنے سے گریز کریں اور بس کچھ دیر کےلیے موبائل ضبط کریں۔

Comments

- Advertisement -