تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹیچر کے منہ پر کیوں تھوکا؟ عدالت نے پرنسپل کے خلاف فیصلہ سنا دیا

ریاض: سعودی عرب میں استاد کے منہ پر تھوکنے اور پھر انہیں کمرے میں بند کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے پرنسپل کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سعودی شہر مکہ مکرمہ کے ریجن رابغ کمشنری میں پیش آیا۔ عدالت نے ٹیچر سے انسانیت سوز رویہ اختیار کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر پرنسپل کو 10 روز قید کی سزا سنائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ استاد نے واقعے کے خلاف پہلے جنرل اور پھر اپیل کورٹ سے رجوع کیا، ابتدا میں جنرل کورٹ نے پرنسپل سے کہا تھا کہ وہ متاثرہ ٹیچر سے معذرت کرلے۔

استاد نے ابتدائی عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جہاں الزام ثابت ہونے پر پرنسپل کو 10 روز قید کی سزا سنادی گئی۔

متاثرہ ٹیچر نے وزارت تعلیم سے درخواست کی ہے کہ پرنسپل کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔ پرنسپل نے جو کچھ کیا وہ قانون ملازمت کے منافی ہے۔

Comments

- Advertisement -