تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایسی ادویات جن کے استعمال سے کورونا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

سینے کی جلن کو دور کرنے کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات سے کورونا وائرس سے جلدی متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہے، یہ افراد گردوں کی بیماری اور دماغی امراض میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔

نئے کورونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین سائنسی مطالعات اور وائرس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کے علاج اور ویکسین تلاش کرنے کی کوششیں دنیا بھر میں جاری ہیں۔

لاس اینجلس میں سیڈرس سینی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر برینن اسپلیل کی زیرقیادت اور امریکی جریدہ برائے معدے کی ماہرین کے سروے مطابق  سینے کی جلن کیلئے استعمال کی جانے والی ان ادویات کا زیادہ استعمال متعدد پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے جس کے باعث گردے کی بیماری اور دماغی امراض کا زیادہ خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

پروٹون پمپ انحیبیٹرز (پی پی آئی) کے نام سے جانے والی دوائیاں اومیپرازول (پریلوسیک) ، لینسوپرازول (پریواسید) ، پینٹوپرازول (پروٹونکس) اور ایسومپرازول (نیکسیم) پیٹ میں تیزابیت پیدا کرنے سے روکنے کا کام کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں 53،000 سے زیادہ افراد پر ایک سروے کیا گیا جس میں تقریبا 4،000 وہ لوگ بھی شامل ہیں جن میں کوویڈ19 مثبت پایا گیا۔

محقیقن کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ ادویات دن میں ایک بار لیتے ہیں ان کو دو درجہ کرونا کا خطرہ درپیش ہوتا ہے جبکہ دن میں دوبار یہ دوا لینے والوں کو اس کا خطرہ تین درجہ تک بڑھ جاتا ہے بہ نسبت ان کے جو یہ ادویات استعمال نہیں کرتے۔

تاہم اس بات کا کوئی ثبوت اب تک سامنے نہیں آیا کہ ان ہی ادویات سے کورونا وائرس پھیلتا ہے یا نہیں، اس کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -