اشتہار

’ملتان کیخلاف کراچی میں کم بیک کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے کوچ یوہان بوتھا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف آئندہ میچ میں کم بین کریں گے۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوہان بوتھا نے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف ہم کلوز میچ ہارے بدقسمتی سےجیت نہیں سکے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنا بہترین دینےکی کوشش کر رہے ہیں پاکستان میں وکٹس اچھی ہیں اتوار کو کراچی میں ملتان کیخلاف کم بیک کریں گے۔

’ملتان سلطانز کے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں‘

- Advertisement -

یوہان بوتھا کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنےکی پوری کوشش کریں گے کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے آج بھی میچ جیت نہیں پائے۔

پی ایس ایل 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے اچھی بیٹنگ کی ہمارے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں