پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ کب سنایا جائےگا؟ تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیس کا محفوظ فیصلہ 22 نومبر کوسنائے گا الیکشن کمیشن نے فیصلہ 15نومبرکو محفوظ کیا تھا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت ہوئی تو سندھ حکومت کی فوری الیکشن کرانے سے معذرت کرلی جبکہ وزارت داخلہ نے بھی فورسز فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

’پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر متفق ہیں‘

جوائنٹ سیکریٹری نے کہا کہ سیلاب اورامن وامان کے باعث فورسز فراہم نہیں کرسکتے۔ دوران سماعت آئی جی سندھ نے بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کےحکم پرانتخابات کرالیں گےلیکن سیکیورٹی مسائل ہوں گے۔

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت سندھ چاہتی نہیں اختیارات بلدیاتی نمائندوں کوملیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات سےراہ فراراختیارکرتی ہیں،باقی جماعتیں مل بھی جائیں ہم کراچی کی عوام کامقدمہ لڑیں گے۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حافظ صاحب آپ ان سب پر بھاری ہیں،الیکشن کمیشن ہر وقت انتخاب کرانے کے لیے تیار ہے، الیکشن کمیشن ووٹرزکی سیکیورٹی چاہتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دئیےصوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتیں، مگر ہم نے تو کرانے ہیں، مردم شماری ، الیکٹورل اور حلقہ بندیوں کی بنیاد پرالیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں