تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عید کی چھٹیوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کےفیصلےکے بعد عید کی چھٹیوں ‏میں ردوبدل کا امکان نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ ‏کی جانب سے عید کی 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ کےفیصلےکےبعدچھٹیوں میں ‏ردوبدل کاامکان نہیں، وزیراعظم عمران خان زیادہ چھٹیوں کےحامی نہیں یہ درست ہےکابینہ میں ‏وزیراعظم نے 2 چھٹیوں کی بات کی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بڑی عید کے موقع پر دی جانے والی چھٹیوں میں ‏اضافے کی تجویز دی ہے، این سی او سی نے چھٹیاں 20 سے 24 جولائی تک بڑھانے کی تجویز پیش ‏کی ہے۔

این سی او سی کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے عید قرباں پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کرلی ہے ‏اور چھٹیوں کی سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو بھیجے گی۔

خیال رہے کہ کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا ‏تھا کہ این سی او سی کی خواہش تھی کہ عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں تاہم وفاقی کابینہ نے عید ‏کی 3 دن کی چھٹیاں منظور کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -