اشتہار

موسم سرما آپ کی صحت کو کس طرح بہتر بناتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سردی کا موسم اب آہستہ آہستی ملک میں اپنی دستک دینا شروع کر رہا ہے۔

شام کے وقت کھلے علاقے میں ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی ہے اور ٹھنڈ اپنا پورا اثر دکھانے لگے گی۔ جیسے ہی ٹھنڈ کی شروعات ہوتی ہے تو اس کا انسان، جانور، پیڑ پودے پر اس کا واضح اثر نظر آتا ہے۔

 اب ہم انسانوں کی بات کریں تو اس کا اثر سب سے پہلے جلد، جسم اور دیگر سرگرمیوں پر ہونے لگتا ہے۔ جہاں عام طور پر ہم گرمیوں میں کم کھانا کھاتے ہیں تو اس کی بہ نسبت سردیوں میں بھوک میں بھی اضافہ ہوتاہے۔

- Advertisement -

 سردیوں میں جسم سے محنت بھی کم ہوتی ہے، اس موسم میں سبھی کو اپنی صحت کا خیال رکھنا کافی ضروری ہے۔ یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ سردیوں کے موسم میں کس طرح سے اپنا خیال رکھنا ہے اور کون سی احتیاطی تدابیر اپنانی ہیں۔

کھانا  پینا

 سردی کے موسم میں کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا کافی ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ اس موسم میں جسم میں کئی قسم کی بیماریوں ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔

 اگر آپ ثابت اناج، دلیہ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ وزن کم کرنے میں بھی اثر دار ہیں اور دل کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس موسم میں سبزیوں اور پھلوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہئے۔

 پھلوں اور سبزیوں میں موجود وٹامن اور منرلز سردیوں میں بیماریوں سے لڑنے کے لئے اثر دار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موسم میں فرائیڈ اور سیچوریٹیڈ فوڈز کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

پانی اور مشروبات

 ویسے تو گرمیوں کی نسبت سردی کے موسم میں کم پانی پیا جاتا ہے لیکن اس موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینا چاہئے۔ وہیں اگر آپ اس موسم میں ہربل ٹی پیتے ہیں تو اس سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائیوگلیسرائیڈ کا لیول بھی کم ہوتا ہے۔

ورزش

 اگر آپ فٹ رہنا چاہتی ہیں تو اس کے لئے سردیوں سے اچھا موسم اور کوئی نہیں ہوسکتا۔ اس دوران آپ اپنے وزن کو کنٹرول کریں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لئے روزانہ ورزش کیجئے۔

 اگر آپ جِم جاکر ورزش نہیں کر پا رہی ہیں تو روزانہ واک پر جائیں۔ چلنے سے خون کو دوران بڑھتا ہے۔ سردی کے موسم میں بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا چاہئے۔ اس موسم میں نمک کا کم مقدار میں استعمال کرنا چاہئے۔  نمک کی زیادتی امراضِ قلب کا سبب بن سکتا ہے۔

ہاتھوں کی انگلیاں

 سرد اور خاص طور پر خشک سردی ہاتھوں کی انگلیوں پر بھی برا اثر ڈالتی ہیں۔ بار بار ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے انگلیوں کی جلد پھٹ جاتی ہے اور انگلیاں سوج جاتی ہیں، ان پر ناقابل برداشت خارش محسوس ہونے لگتی ہے، اس مسئلے سے بچنے کے لئے اگر چند دنوں تک کسی اچھی کمپنی کی بام انگلیوں پر لگائی جائے تو انگلیوں کی تکلیف دور ہوجاتی ہے۔

خشک جسم سے چھٹکارا

 بعض افراد کو سردی سے سخت نفرت ہوتی ہے کیونکہ ان کا جسم سردی میں خشک ہوجاتا ہے، اس وجہ سے ان کے جسم میں ہلکی سے خارش ہونے لگتی ہے، ماہرین جلد کے مطابق اگر سردی میں غسل کے بعد بکری کے دودھ سے حاصل شدہ مکھن سے مساج کیا جائے تو قدرتی نمی جلد میں موجود رہتی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کے دودھ سے تیار مکھن میں موجود یوریا انسانی جلد سے مردہ خلیوں کو اتارنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس سے انسانی جسم سے خشکی دور ہوجاتی ہے۔

ہونٹوں کی حفاظت

 سردی میں جہاں پانی کے کم استعمال کی وجہ سے انسان کے جسم کے دیگر حصے متاثر ہوتے ہیں، وہیں ہونٹ بھی اس کا نشانہ بنتے ہیں، زیادہ تر افراد اور خصوصی طور پر خواتین کے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان کی رنگت پھیکی پڑجاتی ہے۔

تاہم اگر کاٹن کے کپڑے کو بھگو کر اس سے ہونٹوں کا مساج کیا جائے تو ان کی نزاکت برقرار رہے گی اور اگر کاٹن کا کپڑا گلابی لیا جائے تو اس سے ہونٹوں پر گلابی رنگت بھی نمایاں ہوگی۔

لہٰذا موسمِ سرما کی شروعات ہی سے اپنی صحت اور جلد کا خاص خیال رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں