اشتہار

سردیوں میں وزن کیوں بڑھتا ہے؟ وجوہات اورعلاج

اشتہار

حیرت انگیز

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف اقسام کے مسائل مثلاً نزلہ زکام خشکی یا جلد کا پھٹنا اور دیگرکا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ساتھ ہی اکثر لوگ وزن بڑھنے کی شکایات بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

سرد موسم میں وزن بڑھنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جس پر قابو پاکر اس مسئلے پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد سلیمان اوٹھو نے بتایا کہ اس موسم میں ہم پانی کم پیتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کو کاربوہائیڈریٹ کی طلب زیادہ ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے ہم جسمانی سرگرمی اور ورزش نہیں کر پاتے اور ورزش کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور نہ ہی اپنی خوراک پر قابو نہیں رکھ پاتے، اس سے وزن بڑھنے کا مسئلہ مزید پریشان کن ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر محمد سلیمان اوٹھو کا کہنا تھا کہ عام طور پر سردی کے ایام میں تعطیلات کے باعث مختلف تقریبات ہوتی ہیں جہاں چٹخارے دار پکوان اور کیلوریز سے بھرپور مشروبات ہوتے ہیں، وزن میں اضافے کا بڑا سبب زیادہ مقدار میں کھانا اور مشروبات کا استعمال ہے اس کے علاوہ مٹھائی اور پروٹین سے بھرپور غذائیں وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزن میں اضافے سے بچنے کیلئے ورزش کرنا مت بھولیں، چاہے گھر کے اندر ہی کرنا پڑے اور سورج کی روشنی سے استفادے کیلئے کچھ دیر دھوپ میں ضرور بیٹھیں، اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں