اشتہار

ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، تین قومی کرکٹرز شامل

اشتہار

حیرت انگیز

وزڈن نے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا جس میں تین قومی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

وزڈن نے رواں سال ٹی 20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کے شاداب خان، محمد رضوان اور اسپیڈ اسٹار حارث رؤف کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ایئر میں ورلڈ کپ وننگ انگلش کپتان جوز بٹلر کو کپتان منتخب کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے سیم کرن اور عادل رشید کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

، بھارت کے سوریا کمار یادیو اور بھونیشور کمار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس بھی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

زمبابوے کے بیٹر سکندر رضا کو بھی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں