تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دنیا کے سب سے بڑے ایکویریم میں 68 ہزار سمندری حیات چھوڑنے کا منصوبہ

ابوظبی : اماراتی حکام نے ابوظبی کے میرین لائف تھیم پارکس اور یاس جزیرے کے میگا ڈویلپمنٹ کے سی ورلڈ کی تعمیر میں اہم پیشرفت کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں میگا ڈویلپمنٹ کے سی ورلڈ ابوظبی کی تعمیر کا کام جاری ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا سمندری ایکویریم ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ایکویریم میرین لائف پارک اور نیو یاس سی ورلڈ ریسرچ اینڈ ریسکیو سینٹر بھی ہوگا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 1لاکھ 83 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ایکویریم میں 2 کروڑ 50 لاکھ لیٹر پانی اور 68 ہزار سے زیادہ سمندری جانور ہوں گے، مذکورہ منصوبہ 2022 میں مکمل کیا جائے گا جس کی تعمیر کا 64 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

میرال کے سی ای او محمد عبداللہ الزعابی نے کہا کہ انہیں سی ورلڈ پارکس اور انٹرٹینمنٹ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے ،یہ اگلی نسل کا میرین لائف پارک ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا سمندری ایکویریم اور تحقیق کے لیے متحدہ عرب امارات کا پہلا تحقیقی مرکز ہے۔

Comments

- Advertisement -