تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’اگلی بار دروازے پر دستک دے کر آنا سمجھیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں شازما نے سارہ کو ٹوک دیا۔

ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں بابر علی (احسن حیات)، حرا خان (سارہ)، زباب رانا (شازما)، عمر شہزاد (وہاج)، سعد قریشی (ذہین)، اسماعیل تارا، شازیہ گوہر ودیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

گزشتہ پانچویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’شازما سارہ کو دروازے پر دستک دیے بغیر کمرے میں آنے پر ٹوک دیتی ہیں۔

سارہ کمرے میں آتی ہیں اور بابا (احسن) سے کہتی ہیں کہ ’آپ کہیں جارہے ہیں۔‘ وہ بتاتے ہیں کہ میں اور شازما کھانے پر جارہے ہیں۔‘

سارہ کہتی ہیں کہ ’بابا میں نے آپ کی پسند کا کھانا بنوایا ہے اور آپ ڈنر پر جارہے ہیں۔‘

احسن کہتے ہیں کہ ’تم بھی بیٹا ہمارے ساتھ چلو۔‘ لیکن سارہ کہتی ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہ رہے تھے اور آپ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’کل رات ڈنر ایک ساتھ کریں گے اور مینیو تمہاری پسند کا ہوگا۔‘

احسن یہ کہہ کر فون آنے پر چلے جاتے ہیں پھر شازما سارہ کو روکتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تمہیں دستک دے کر آنا چاہیے تھا۔‘

اس پر سارہ کہتی ہیں کہ ’یہ میرے بابا کا کمرہ ہے یہاں آنے کے لیے مجھے تمہاری اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔‘

شازما کہتی ہیں کہ ’اب یہ صرف ان کا نہیں ہمارا کمرہ ہے اور تم کوئی چھوٹی بچی نہیں ہو آئندہ ان باتوں کا خیال رکھنا۔‘

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ’وہ پاگل سی‘ کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -