تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پھپھڑے باکس میں رکھ کر گھومنے والی لڑکی

لندن: برطانیہ کی 24 سالہ خاتون کی زندگی کو ڈاکٹرز نے محفوظ بنالیا، وہ اب ایک باکس میں محفوظ پھیپھڑوں کی مدد سے سانس لیتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ خاتون شائنسی کے پھپھڑے ایک بیماری کی وجہ سے ختم ہوگئے، ڈاکٹرز نے اُن کی زندگی بچانے کے لیے رات دن کاوشیں کیں اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے۔

ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کر کے ’اوسی ایس‘ باکس میں‌ رکھے ہوئے پھپھڑوں کی مدد سے انہیں مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کی۔

ٹرانسپلانٹ کا یہ تجربہ کامیاب رہا اور شائنسی اب ان ہی پھیپھڑوں کی مدد سے سانس بھی لے رہی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل چار اسپتالوں کا چکر لگا چکی تھیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں جواب دے دیا تھا، بعد ازاں وہ ماریوس برمن نامی سرجن کے پاس نومبر 2018 میں پہنچیں جنہوں نے کچھ امید دلائی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ اُن کے باس 48 سالہ شخص کے عطیہ کردہ پھپھڑے او سی ایس باکس میں موجود ہیں، جو بہت زیادہ کارآمد ہوسکتے ہیں۔

میڈیکل ٹیم نے ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے ٹیسٹ کیے جس کے بعد اپریل 2018 میں خاتون کا پہلا آپریشن کیا گیا، بعد ازاں اُن کی نومبر میں شادی ہوئی تو اُس کے بعد دوسرا کامیاب  ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لنگس باکس کو ساتھ لے کر ہی گھومتی ہیں کیونکہ سانس لینے کے لیے یہ باکس بہت ضروری ہے، میں عام لوگوں کی طرح مضبوط تو نہیں مگر اس بات پر بہت خوش ہوں کہ زندہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -